فلم پروڈیوسر
From Wikipedia, the free encyclopedia
فلم ساز (فلم پروڈیوسر) (Film producer) فلم کو سرمایہ کار یا فلم تقسیم کنندہ کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس کی تیاری اور فلم سازی کے مراحل کی نگرانی کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔[1] فلم پروڈیوسروں کو چاہے پروڈکشن ادارے بھرتی کریں یا وہ از خود فلم بنا رہے ہوں، وہ تخلیقی کام کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ حساب کتاب سے متعلقہ افراد کی مدد بھی کرتے ہیں۔[2][3] 2013ء میں ہالی ووڈ کی فلموں میں پروڈیوسروں کی اوسط تعداد 10 رہی۔ ’’دریافت کے مراحل‘‘ کے دوران، پروڈیوسر اُمید افزا مواد کی تلاش کرتا ہے۔ بعد ازاں، اگر فلم کی کہانی کا اسکرپٹ موجود نہ ہو تو وہ ایک موزوں فلم نگار تلاش کرتا ہے۔ متعدد وجوہات کی بنا پر، پروڈیوسروں کے لیے فلم پروڈکشن کے تمام تر مراحل کی بذاتِ خود نگرانی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں، مرکزی پروڈیوسر اپنی نمائندگی کے لیے عملی پروڈیوسروں، متصل پروڈیوسروں یا یونٹ پروڈکشن منیجروں کا تقرر کرتا ہے۔ دیگر کاموں کے علاوہ، فلم میں کوئی آواز یا موسیقی تبدیل کرنے یا کسی منظر کے حذف کرنے سے متعلق پروڈیوسر کی بات حرفِ آخر تصور کی جاتی ہے۔ فلم پروڈیوسران ہی فلم کی فروخت یا حقوق کی تقسیم کے انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔