مانٹریال
From Wikipedia, the free encyclopedia
مانٹریال (موں غیال) کا شہر کینیڈا کا دوسرا بڑا اور کیوبیک صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس شہر کا پرانا نام ولے ماری(ویل ماغی)تھا۔ تاہم شہر کا نیا نام ماؤنٹ رائل سے نکلا ہے جو شہر کے مرکز میں واقع تین چوٹیوں والا پہاڑ ہے۔ پہلے پہل یہ نام اس جزیرے کو دیا گیا تھا جہاں یہ شہر واقع ہے۔
مانٹریال | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Montréal)[1] | |
پرچم | نشان |
نعرہ | (لاطینی میں: Concordia Salus)[2] |
تاریخ تاسیس | 17 مئی 1642 |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | کینیڈا [3] [4][5] |
تقسیم اعلیٰ | کیوبیک |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 45°30′32″N 73°33′42″W [6] |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | الجزائر شہر ایمسٹرڈیم دار البیضاء ماناگوا پورٹ او پرنس ہنوئی منیلا [7] بئر سبع ہیروشیما (20 مئی 1998–)[7][8] میلان سان سلواڈور برسلز شہر لکھنؤ [7] عمان ایتھنز برشلونہ بیروت ہانوور ہیرسبرک، پنسلوانیا لاس اینجلس شنگھائی (1985–)[7] یریوان تونس شہر بوسان [7] بخارسٹ کیلی لوس موچیس ہونولولو کاؤنٹی، ہوائی مونترئی [9] |
اوقات | مشرقی منطقۂ وقت ، متناسق عالمی وقت−05:00 |
رمزِ ڈاک | |
فون کوڈ | 514، 438، 263 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 6077243 |
درستی - ترمیم |
جولائی 2009 میں کینیڈا کے اعداد و شمار کے محکمے کے مطابق اس شہر کی آبادی 1906811 افراد پر مشتمل اور کینیڈا بھر میں دوسرے نمبر پر تھی۔ صدیوں سے کاتھولک اور پروٹسٹنٹ فرقے کے افراد کی موجودگی کے باعث یہ شہر پورے شمالی امریکا میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔
شہر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان فرانسیسی ہے جو تقریباً 57 فیصد افراد بولتے ہیں۔ انگریزی کے بولنے والے تقریباً 13 فیصد ہیں۔ پیرس کے بعد مانٹریال(موں غیال) دنیا کا دوسرا بڑا فرانسیسی زبان والا شہر ہے۔
مانٹریال(موں غیال) کو دنیا کے ان چند شہروں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں بہترین زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ اگرچہ اسے کینیڈا کے معاشی مرکز کی حیثیت حاصل تھی لیکن 1976 میں ٹورنٹو کی آبادی اور اس کی معاشی ترقی مانٹریال(موں غیال) سے آگے نکل گئی۔ آج بھی یہ شہر کامرس، ہوابازی، معیشت، ادویہ سازی، ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت، فلم اور عالمی امور کے حوالے سے اہم مرکز شمار ہوتا ہے۔ مانٹریال(موں غیال) کو دنیا میں اپنی شبینہ زندگی کی وجہ سے چند گنے چنے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
2010 میں مانٹریال(موں غیال) کو مرکزی شہر کی حیثیت سے کل 289 شہروں میں سے 34ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ سالانہ اعشاریے میں ٹورنٹو کے بعد مانٹریال(موں غیال) کا نمبر آتا ہے۔ 2009 میں مانٹریال کو شمالی امریکا کا اول شہر قرار دیا گیا تھا کہ جہاں بین الاقوامی نوعیت کے مقابلے رکھے جا سکیں۔ مانٹریال کے مرکز میں میک گِل یونیورسٹی موجود ہے جو کینیڈا میں پہلے نمبر پر جبکہ دنیا بھر کی 20 بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔