ملتان
پنجاب صوبے کا شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
ملتان پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے اور جنوبی پنجاب کا سیاسی اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ شہر دریائے چناب کے کنارے آباد ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے۔ یہاں سرائیکی اکثریت میں ہیں۔ یہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر، ضلع ملتان اور تحصیل ملتان کا صدر مقام بھی ہے۔ بقیہ تحصیلوں میں صدر ملتان، تحصیل شجاع آباد اورتحصیل جلال پورپیروالہ شامل ہیں۔
اجمالی معلومات Multan, ملک ...
Multan | |
---|---|
میٹروپولس | |
اوپر سے گھڑی وار: تیرہویں صدی بہاؤ الدین زکریا درگاہ، شاہی عید گاہ مسجد، ملتان کا گھنٹہ گھر، چودہویں صدی مقبرہ شاہ رکن عالم، مقبرہ شمس الدین سبزواری، مقبرہ شاہ گردیز | |
عرفیت: اولیا کا شہر | |
پنجاب، پاکستان کا نقشہ دیکھیں | |
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔30°11′52″N 71°28′11″E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ملتان |
خود مختار ٹاؤن | 6 |
یونین کونسل | 4 |
رقبہ | |
• کل | 781 کلومیٹر2 (302 میل مربع) |
بلند ترین پیمائش | 129 m میل (423 ft فٹ) |
آبادی (2017) | |
• کل | 1,871,843[1] |
• کثافت | 925.4/کلومیٹر2 (2,396.7/میل مربع) |
• نام آبادی | ملتانی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
ٹیلی فون کوڈ | 061 |
بند کریں