مکہ
سعودی عرب کا ایک شہر اور ضلع مکہ کا دارالحکومت / From Wikipedia, the free encyclopedia
مکہ یا مکہ مکرمہ (عربی: مَكَّةُ الْمُكَرّمَةْ) تاریخی خطہ حجاز میں سعودی عرب کے صوبہ مکہ کا دار الحکومت [5]اور مذہب اسلام کا مقدس ترین شہر ہے۔ شہر کی آبادی 2004ء کے مطابق 12 لاکھ 94 ہزار 167 ہے۔ مکہ جدہ سے 73 کلومیٹر دور وادی فاران میں سطح سمندر سے 277 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہ بحیرہ احمر سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔[6]
اجمالی معلومات مکہ, انتظامی تقسیم ...
مکہ | |
---|---|
(عربی میں: مكة المكرمة)[1] | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | سعودی عرب (23 ستمبر 1932–)[2] مملکت نجد و حجاز (1925–22 ستمبر 1932) مملکت حجاز (1916–1925) سلطنت عثمانیہ (1517–1916) [3][4] |
دار الحکومت برائے | |
تقسیم اعلیٰ | المکہ علاقہ |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 21°25′21″N 39°49′34″E |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+03:00 |
فون کوڈ | 1 |
قابل ذکر | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 104515 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
یہ شہر اسلام کا مقدس ترین شہر ہے کیونکہ روئے زمین پر مقدس ترین مقام بیت اللہ یہیں موجود ہے اور تمام باحیثیت مسلمانوں پر زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ یہاں کا حج کرنا فرض ہے ۔.[7][8]