پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ بلحاظ ٹیم
From Wikipedia, the free encyclopedia
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے اور ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) کی حیثیت رکھنے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مکمل ممبر ہے۔ [1] پاکستان نے پہلی مرتبہ 1952ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لیا تھا ، جب پاکستان نے چار روزہ ٹیسٹ میچ ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ میچ فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ ، دہلی میں کھیلا گیا جس میں ہندوستان نے اننگز اور 70 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔ [2][3] اسی سیریز میں ، پاکستان نے اپنی پہلی ٹیسٹ جیت دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 43 رنز سے یونیورسٹی گراؤنڈ ، لکھنؤ میں حاصل کی۔ [4][5] 2024ء تک پاکستان نے 456 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ جس میں سے پاکستان نے 148 میچ جیتے ، 142 میچوں میں شکست کا سامنا کیا اور 166 میچ ڈرا ہوئے۔ [6] انھوں نے 1998–99ء کی ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ بھی جیتی ہے ، [7] فائنل میں سری لنکا کو اننگز اور 175 رنز سے شکست دی تھی۔ [8][9] پاکستان نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ فروری 1973ء میں لنکاسٹر پارک ، کرائسٹ چرچ میں [10] میں کھیلا تھا ، لیکن اگست 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج ، ناٹنگھم میں اپنی پہلی جیت درج کی تھی ۔ [11] بمطابق 2024[update] ، پاکستان 970 ون ڈے میچ کھیل چکا ہے ، 512 میچ جیت کر 428 ہاراہے۔ انھوں نے 9 میچ برابر کھیلے جبکہ 21 کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ [12] انھوں نے 1992ء کرکٹ ورلڈ کپ ، [13][14] 2000 اور 2012 ایشیا کپ ، [15][16] اور 2017 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی جیتا۔ 28 اگست 2006ء کو کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ ، برسٹل میں پاکستان نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (ٹی ٹونٹی ) میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا ، میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ [17] 2009 میں ، انھوں نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 2009ء کی آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا۔ [18] بمطابق 2024[update] ، پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں 231 میچ کھیلے ہیں اور ان میں سے 136 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 86 مین شکت ان کا مقدر بنی اور 6 ٹائی رہے۔ [19]
2024ء تک پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں دس ٹیموں کا سامنا ہوا ان کا سب سے زیادہ مرتبہ حریف انگلستان ہے جس کے خلاف 89 میچ کھیلے ہیں۔ [20] پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ 25 جیت درج کیں ہیں۔ [20] ایک روزہ میچوں میں پاکستان نے 19 ٹیموں کے خلاف کھیلا ہے۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ 157 بار کھیلا جس میں 93 میچوں میں 58.97 فیصد کی کامیابی ہوئی ہے۔ [21] یہ ایک روزہ میں ان کا بہترین ریکارڈ ہے۔ [21] ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میں 19 مختلف ٹیموں کے خلاف مقابلہ کیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 39 میچ کھیلے ہیں۔اور 21 مرتبہ فتح حاصل کی ہے جو کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔ [22] کھیل کے اس فارمیٹ میں وہ 18 بار انگلینڈ سے ہارے ہیں۔جو کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ بار شکست کا ریکارڈ ہے [22]