پنجاب، بھارت
بھارت کی ریاست / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے پنجاب۔
پنجاب بھارت کی ایک ریاست ہے جسے عام طور پر مشرقی پنجاب یا بھارتی پنجاب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں پاکستان کے صوبہ پنجاب، شمال میں جموں و کشمیر، شمال مشرق میں ہماچل پردیش، جنوب میں ہریانہ، جنوب مشرق میں چندی گڑھ اور جنوب مغرب میں راجستھان سے ملتی ہیں۔
اجمالی معلومات ملک, بنیاد ...
عرفیت: پانچ دریاؤں کی سرزمین | |
بھارت میں مقام | |
پنجاب کا نقشہ | |
ملک | بھارت |
بنیاد | 1 نومبر 1966ء (1966ء-11-01) |
دار الحکومت | چندی گڑھ† |
سب سے بڑا شہر | لدھیانہ |
اضلاع | 22 |
حکومت | |
• گورنر | کپتان سنگھ سولانکی |
• چیف منسٹر | پرکاش سنگھ بادل (شرومنی اکالی دل) |
• پنجاب قانون ساز اسمبلی | یک ایوانیت (117 نشستیں) |
• پارلیمانی حلقے | 13 |
• عدالت عالیہ | عدالت عالیہ پنجاب و ہریانہ |
رقبہ | |
• کل | 50,362 کلومیٹر2 (19,445 میل مربع) |
رقبہ درجہ | 20ویں |
بلند ترین پیمائش | 550 میل (1,800 فٹ) |
پست ترین پیمائش | 150 میل (490 فٹ) |
آبادی (2011)[1] | |
• کل | 27,704,236 |
• درجہ | بھارت کی ریاستیں بلحاظ آبادی |
• کثافت | 550/کلومیٹر2 (1,400/میل مربع) |
زبانیں | |
• سرکاری | پنجابی زبان |
• دیگر | ہندی، انگریزی |
• علاقائی | ماجھی، مالوی، ڈوگری، باگڑی |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت (UTC+05:30) |
آیزو 3166 رمز | آیزو 3166-2:IN |
انسانی ترقیاتی اشاریہ | 0.679 (medium) |
ایچ ڈی آئی درجہ | 9th (2005) |
خواندگی | 76.68% |
ویب سائٹ | پنجاب حکومت |
^† ہریانہ کے ساتھ مشترکہ دار الحکومت | |
Symbols of پنجاب | |
Emblem | Lion Capital of Ashoka with Wheat stem (above) and Crossed Swords (below) |
Language | پنجابی زبان |
Dance | بھنگڑا، گدا |
Animal | Cannot use |animal= with |bird= |
Bird | باز[2] |
Tree | شیشم |
River | سندھ |
Sport | پنجابی کبڈی |
بند کریں
ریاست کا کل رقبہ 50 ہزار 362 مربع کلومیٹر جبکہ آبادی 2000ء کے مطابق 24,289,296 ہے۔ بھارتی پنجاب کا دار الحکومت چندی گڑھ ہے جو پڑوسی ریاست ہریانہ کا بھی دار الحکومت ہے۔ دیگر بڑے شہروں میں بھٹینڈہ، امرتسر، جالندھر، لدھیانہ اور پٹیالہ شامل ہیں۔
بیشتر آبادی سکھ مت کی پیروکار ہیں۔
زراعت پنجاب میں سب سے بڑی صنعت ہے۔[3] دیگر بڑی صنعتوں میں سائنسی آلات، زرعی اجناس، بجلی کا سامان، مالیاتی خدمات، مشینی اوزار، کھیلوں کا سامان، نشاستہ، کھاد، سائیکل، لباس اور سیاحت شامل ہیں۔