کرکٹ عالمی کپ 2015ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
کرکٹ عالمی کپ 2015ء، 14 فروری سے 29 مارچ 2015ء تک، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہوا۔ اس میں کل 14 ٹیموں نے شرکت کی، 14 میدانوں پر کل 49 میچ کھیلے گئے۔ آسٹریلیا کے میدانوں پر 26 میچ ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، ہوبارٹ، ملبورن، پرتھ اور سڈنی اور نیوزی لینڈ میں 23 میچ آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈنیڈن، ہیملٹن، نیپئر، نیلسن اور ویلنگٹن۔[2] فائنل مقابلہ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے یہ عالمی کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر پانچویں بار اپنے نام کیا۔
2015 کرکٹ عالمی کپ کا لوگو | |
تاریخ | 14 فروری – 29 مارچ |
---|---|
منتظم | انٹرنیشنل کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ایک روزہ کرکٹ |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
میزبان | آسٹریلیا نیوزی لینڈ |
فاتح | آسٹریلیا (5 بار) |
شریک ٹیمیں | 14[1] |
کل مقابلے | 49 |
کثیر رنز | مارٹن گپٹل (547) |
کثیر وکٹیں | مچل سٹارک (22) ٹرینٹ بولٹ (22) |
باضابطہ ویب سائٹ | CricketWorldCup.com |
→ ء2011 ء2019 ← |
2015ء کرکٹ عالمی کپ کی میزبانی اسی دن آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کو ملی جس دن 2011 کرکٹ عالمی کپ کی میزبانی دی جبکہ 2019ء عالمی کپ کی میزبانی انگلینڈ کو ملی۔ کرکٹ عالمی کپ 2011 کی میزبانی 4 ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ایشیائی ممالک، پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ملی، مگر دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے پاکستان کو اس حق سے محروم ہونا پڑا۔[3][4] آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو عالمی کپ کی میزبانی دوسری بار ملی، اس سے پہلے کرکٹ عالمی کپ 1992 میں ملی تھی۔ سچن ٹنڈولکر کو آئی سی سی نے اس بار پھر عالمی کپ کا سفیر نامزد کیا، اس سے پہلے 2011ء کے عالمی کپ میں بھی وہی سفیر تھے۔[5] بھارت اپنے فاتح ہونے کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ 2011 میں فائنل میں سری لنکا کو بھارت کی ٹیم نے 6 وکٹ سے شکست دی تھی۔ عالمی کپ 2015ء کا ایک اہم مقابلہ 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ہوا، اس میچ کے ٹکٹ صرف 12 منٹ میں بک گئے تھے۔[6]