کوجاتپہ مسجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
کوجاتپہ مسجد (ترکی زبان: Kocatepe Camii، کوجاتپہ جامع) ترکی کے دار الحکومت انقرہ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ 1967ء سے1987ء کے درمیان قزلے کے علاقے میں تعمیر کی گئی۔ اپنے وسیع حجم اور اہم مقام پر تعمیر کے باعث یہ وسطی انقرہ کے تقریباً تمام حصوں سے نظر آتی ہے۔
اجمالی معلومات کوجاتپہ مسجد Kocatepe Mosque, بنیادی معلومات ...
کوجاتپہ مسجد Kocatepe Mosque | |
---|---|
وسطی انقرہ میں کوجاتپہ مسجد | |
بنیادی معلومات | |
ضلع | کوجاتپہ |
صوبہ | انقرہ |
ملک | ترکیہ |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
سنہ تکمیل | 1987 |
تفصیلات | |
گنجائش | 24 000 |
لمبائی | 67 میٹر |
چوڑائی | 64 میٹر |
گنبد کی اونچائی (خارجی) | 48.5 میٹر |
گنبد کا قطر (خارجی) | 25.5 میٹر |
مینار | 4 |
مینار کی بلندی | 88 میٹر |
بند کریں