کلٹی زبانیں
From Wikipedia, the free encyclopedia
کلٹی زبانیں یا کیلٹک زبانیں (Celtic languages) (عمومی تلفظ: /ˈkɛltɪk/ کیلٹک لیکن کبھی کبھار /ˈsɛltɪk/سیلٹک بھی کہا جاتا ہے) [2]،ہند۔یورپی لسانی خاندان [3] کی شاخ پروٹو-کیلٹک زبان سے تعلق رکھنے والی ایک زبان ہے۔
کلٹی | |
---|---|
جغرافیائی تقسیم: | یورپ میں سابقہ طور پر میں بڑے پیمانے پر; اب کورنوال، ویلز، اسکاٹ لینڈ، جزیرہ آئرلینڈ، بریتانیہ، پیٹاگونیا، نووا سکوشیا اور آئل آف مین |
لسانی درجہ بندی: | ہند۔یورپی
|
سابقہ اصل-زبان: | پروٹو-کیلٹک |
ذیلی تقسیمات: |
|
آیزو 639-2 / 5: | cel |
کرہ لسانی: | 50= (phylozone) |
گلوٹولاگ: | celt1248[1] |
Distribution of Celtic speakers:
Hallstatt culture area, 6th century BC
Maximal Celtic expansion, c. 275 BC
Lusitanian area; Celtic affiliation doubtful
Areas where Celtic languages are widely spoken in the 21st century |
جدید کیلٹک زبانیں زیادہ تر یورپ کے شمال مغربی کنارے پر بولی جاتی ہیں جس میں جزیرہ آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز، بریتانیہ، کورنوال اور آئل آف مین قابل ذکر ہیں۔ ویلش بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ارجنٹائن کے علاقے پیٹاگونیا میں بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹش گیلک بولنے والے کچھ لوگ نووا سکوشیا میں موجود ہیں۔ کیلٹک زبانیں بولنے والے کچھ تارکین وطن ریاستہائے متحدہ [4]، کینیڈا، آسٹریلیا [5] اور نیوزی لینڈ میں بھی موجود ہیں۔
پہلے ہزارے قبل مسیح میں یہ یورپ، جزیرہ نما آئبیریا، بحراوقیانوس سے بحیرہ شمال کے ساحل تک، وادی رائن اور اور نیچے داودی ڈینیوب سے ہوتے ہوئے بحیرہ اسود تک، شمالی بلقان سے وسطی اناطولیہ تک بولی جاتی تھیں۔