کیویائی روس
From Wikipedia, the free encyclopedia
کیویائی روس قرون وسطی کی ایک ریاست تھی، جو 880ء سے 12ویں صدی کے درمیان تک کیف (موجودہ یوکرین کا دار الحکومت) اور ارد گرد کے علاقوں پر مشتمل تھی۔ اس کی بنیاد سکینڈے نیویا کے تاجروں (ورانجیئن) نے رکھی جو روس کہلاتے تھے۔ کچھ تاریخ دانوں کے مطابق روس ریاست یوکرین کی ابتدائی پیش رو تھی ۔
اجمالی معلومات کیویائی روسРѹ́сь, دار الحکومت ...
کیویائی روس Рѹ́сь | |
---|---|
882–1240 | |
دار الحکومت | کیف |
عمومی زبانیں | قدیم مشرقی سلاوی |
مذہب |
|
حکومت | بادشاہت |
کیویا کا شہزادہ اعظم | |
• 882–912 | اُلگ نووگورود (پہلا) |
• 980–1015 | ولادیمیر اعظم |
• 1019–1054 | ژارو سلاو دانشمند |
• 1236–40, 1241–43 | سینٹ مائیکل تچرنیگوف (آخری) |
مقننہ | ویچے, پرنس کونسل |
تاریخ | |
• | 882 |
• فتحِ خزر | 965–969 |
ت 988 | |
• عدلِ روس | اوائلِ گیارہویں صدی |
• | 1240 |
رقبہ | |
1000[1] | 1,330,000 کلومیٹر2 (510,000 مربع میل) |
آبادی | |
• 1000[2] | 5400000 |
کرنسی | گریونا |
موجودہ حصہ | بیلاروس مالدووا پولینڈ رومانیہ روس سلوواکیہ یوکرین |
بند کریں
ولادیمیر اعظم ( دور حکومت 1015ء -980ء) اور اس کے بیٹے یاروسلاو دانشمند ( دور حکومت 1054ء - 1019ء) کے دور کیف کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے۔ جس کے دوران مسیحیت مذہب کے طور پر اختیار کی گئی اور " روسکایا پراودا" نامی مشرقی اسلاوی رسم الخط ایجاد کیا گیا۔ ابتدائی روس (رس) حقیقت میں سکینڈے نیویائی جنگجو اشرافیہ تھے، جن کی رعیت مین زیادہ تر اسلاو تھے۔ سکینڈے نویوں کا اقتدار کم از کم 11ویں صدی عیسوی کے وسط تک رہا ۔