یوم جمہوریہ بھارت
بھارتی یوم جمہوریہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
یوم جمہوریہ بھارت بھارت کی ایک قومی تعطیل ہے جسے ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935ء سے نافذ تھا منسوخ کر کے آئین ہند کا نفاذ عمل میں آیا اور آئین ہند کی عمل آوری ہوئی۔[1] دستور ساز اسمبلی نے آئین ہند کو 26 نومبر 1949ء کو اخذ کیا اور 26 جنوری 1950ء کو تنفیذ کی اجازت دے دی۔ آئین ہند کی تنفیذ سے بھارت میں جمہوری طرز حکومت کا آغاز ہوا۔
اجمالی معلومات یوم جمہوریہ, منانے والے ...
یوم جمہوریہ | |
---|---|
مدراس ریجمنٹ میں سالانہ یوم جمہوریہ میں پریڈ کرتے ہوئے فوجی۔ تصویر 2004۔ | |
منانے والے | بھارت |
تقریبات | پریڈ، اسکولوں میں مٹھائی تقسیم اور ثقافتی رقص۔ |
تاریخ | 26 جنوری |
تکرار | سالانہ |
بند کریں
بھارت میں عوامی تعطیلات کی اہم اور لازمی تین تعطیلات میں سے ایک یوم جموریہ ہے۔ دیگر دو تعطیلات یوم آزادی بھارت اور گاندھی جینتی ہیں۔