بھارت
برصغیر پاک و ہند کا سب سے بڑا ملک / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہند (جسے عموماً ہندوستان، ہند یا بھارتکہلایا جاتا ہے اور رسمی طور پر جمہوریہ بھارت) (ہندی: भारत ) جنوبی ایشیا میں واقع ایک ملک ہے۔ پرانے دور سے ہی مختلف مذاہب کو یہاں رچنے بسنے کا موقع ملا۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے اس وقت سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔ بھارت کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد باشندے سو سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔ بھارت کے مشرق میں بنگلہ دیش اور میانمار، شمال میں بھوٹان، چین اور نیپال اور مغرب میں پاکستان اور جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں بحر ہند واقع ہے۔ نیز یہ ملک سری لنکا، مالدیپ سے قریب ترین ملک ہے۔ جبکہ بھارت کے نکوبار اور انڈمان جزیرے تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے سمندری حدود سے جڑے ہوئے ہیں۔
یہ مضمون فرسودہ ہے. |
بھارت | |
---|---|
پرچم بھارت | بھارت کا ریاستی نشان |
شعار(سنسکرت میں: सत्यमेव जयते) | |
ترانہ: اور جن گن من | |
زمین و آبادی | |
متناسقات | 22°48′N 83°00′E [1] |
بلند مقام | کنگچنجنگا |
پست مقام | |
رقبہ | |
دارالحکومت | نئی دہلی |
سرکاری زبان | ہندی ، انگریزی |
آبادی | |
|
|
|
|
حکمران | |
طرز حکمرانی | وفاقی جمہوریہ ، پارلیمانی جمہوریت |
اعلی ترین منصب | دروپدی مرمو (25 جولائی 2022–) |
سربراہ حکومت | نریندر مودی (26 مئی 2014–) |
مقننہ | پارلیمان بھارت |
عدلیہ | بھارتی عدالت عظمیٰ |
قیام اور اقتدار | |
تاریخ | |
یوم تاسیس | 15 اگست 1947 |
عمر کی حدبندیاں | |
شادی کی کم از کم عمر | |
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) | |
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) | |
شرح بے روزگاری | |
دیگر اعداد و شمار | |
کرنسی | بھارتی روپیہ |
مرکزی بینک | ریزرو بینک آف انڈیا |
منطقۂ وقت | بھارتی معیاری وقت |
ٹریفک سمت | بائیں [2] |
ڈومین نیم | in. [3]، .ભારત ، .भारत ، .ଭାରତ ، .ਭਾਰਤ ، .ভারত ، .இந்தியா ، .భారత్ ، .ভাৰত ، .بھارت ، .ಭಾರತ ، .ഭാരതം |
سرکاری ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
آیزو 3166-1 الفا-2 | IN |
بین الاقوامی فون کوڈ | +91 |
درستی - ترمیم |
بھارت کے بعض مغربی علاقے زمانہ قدیم میں وادی سندھ کے مراکز میں شامل تھے جو تجارت اور نفع بخش سلطنت کے لیے قدیم زمانے سے ہی دنیا میں مشہور تھی۔ چار مشہور مذاہب جن میں ہندومت ،بدھ مت، جین مت اور سکھ مت نے اسی ملک میں جنم لیا جبکہ، جودھامت، مسیحیت اور اسلام اپنے ابتدائی دور میں ہی یہاں پہنچ گئے تھے، جس نے یہاں کے علاقے کی تہذیب و ثقافت پر انمٹ نقوش مرتب کیے۔ اس علاقے پر آہستہ آہستہ ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلط 18ویں صدی میں شروع ہوئی جبکہ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد یہاں برطانیہ کی براہ راست حکومت قائم ہوئی۔
فی الحال بھارت کی معیشت عمومی جی ڈی پی کے لحاظ سے ساتویں بڑی اور قوت خرید (پی پی پی) کے لحاظ سے تیسری بڑی معیشت ہے۔ 1991ء کے معاشی اصلاحات نے اسے دنیا کی تیزی سے ابھرتی معیشتوں میں لا کھڑا کیا ہے اور یہ تقریباً صنعتی ملک کا درجہ حاصل کرنے والا ہے۔ بہرحال اس کے باوجود یہ ملک غربت، کرپشن، خوراک اور صحت کے مسائل کا شکار ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس یہ ملک خطے کا ایک طاقتور ملک ہے اس کی فوج بلحاظ تعداد دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے اور دفاعی خرچ کے لحاظ سے یہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے۔ بھارت ایک وفاقی جمہوریہ ہے جو پارلیمانی نظام کے تحت 29 ریاستوں اور 7 وفاقی علاقوں پر مشتمل ہے۔ بھارت ایک کثیر لسانی، مذہبی، ثقافتی اور نسلی معاشرہ ہے۔ نیز یہ ملک کئی انواع و اقسام کی جنگلی حیات سے بھی مالا مال ہے۔