ثریا
بالی وڈ اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
دیگر استعمالات کے لیے، دیکھیے ثریا (ضد ابہام)۔
ثریا جمال شیخ (ولادت: 15 جون 1929ء - وفات : 31 جنوری 2004ء) جو ثریا کے نام سے مشہور ہیں، بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور پس پردہ گلوکارہ تھیں۔ ثریا فلمی دنیا میں 1936ء سے 1963ء تک سرگرم رہیں۔[3]
اجمالی معلومات ثریا, معلومات شخصیت ...
ثریا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جون 1929ء [1] گوجرانوالہ |
وفات | 31 جنوری 2004ء (75 سال)[2][1] ممبئی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
1936ء سے 1963ء کے درمیان میں ، ثریا نے 67 فلموں میں اداکاری کی اور 338 گانے گائے۔ وہ ہندی سنیما کی عظیم اداکاراؤں میں سے ایک تھیں اور 1940ء اور 1950ء کی دہائی میں ہندی و اردو زبان کی فلموں کی ایک معروف خاتون تھیں۔[4] وہ ایک مشہور پس پردہ گلوکارہ بھی تھیں جنھوں نے زیادہ تر اپنی فلموں میں اپنے لیے گایا تھا۔ جب ثریا صرف 12 سال کی تھیں تب انھوں نے گلوکاری کا آغاز فلم نئی دنیا (1942ء ) میں ایک گانے سے کیا۔[5]