سید علی حسینی سیستانی
اہل تشیع کے سب سے بڑے مرجع / From Wikipedia, the free encyclopedia
سید علی حسینی سیستانی المعروف آیت اللہ سیستانی، عراق کے معروف ایرانی نژاد عالم دین ہیں اور فرقۂ اثنائے عشری اصولی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نجف کے حوزہ علمیہ کے مرجع ہیں یا آسان الفاظ میں آیت اللہ عظمٰی ہیں۔ آپ 4 اگست 1930ء کو مشہد، ایران میں پیدا ہوئے اور 1951ء سے نجف اشرف عراق میں قیام پزیر ہیں۔ علاوہ ازیں وہ بعد از جنگ عراق کے ایک اہم سیاسی رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ آپ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ آپ نے 2014ء میں داعش کے خلاف فتوی دیا اور رضاکاران نے مل کر داعش کو نیست نابود کر دیا۔ آپ کئی اداروں کے سرپرست ہے۔ آپ 8 اگست 1992ء سے آیت اللہ خوئی کے بعد حوزہ علمیہ نجف اشرف کے زعیم بھی ہے۔ آپ کا دفتر ایران اور عراق میں بھی واقع ہے۔ آپ کے دفتر کی رسمی ویب گاہ {https://www.sistani.org} ہے۔ [2][3]
اجمالی معلومات آیت اللہ العظمیٰ ،سید, سید علی حسینی سیستانی ...
آیت اللہ العظمیٰ ،سید | |
---|---|
سید علی حسینی سیستانی | |
(فارسی میں: سيد على سيستانى) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 اگست 1930ء (94 سال)[1] مشہد |
رہائش | نجف (1950–) |
شہریت | عراق |
عملی زندگی | |
استاذ | سید ابو القاسم خوئی ، محسن الحکیم |
پیشہ | فقیہ ، مذہبی لکھاری ، الٰہیات دان ، مرجع |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی ، عربی |
شعبۂ عمل | اصولی (اہل تشیع) |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں