لال مسجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
لال مسجد پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے قلب میں آبپارہ کے علاقہ میں [1] 1965 میں تعمیر کی گئی ہے۔ سرخ پتھر سے تعمیر کے باعث یہ "لال مسجد" کے نام سے مشہور ہے۔ اس کے قریب وزات ماحولیات اور وزارت مذہبی امور کی عمارتوں کے علاوہ ایک عالی شان ہوٹل بھی واقع ہے۔
اس تحریر کو مربوط انداز میں لکھنے کی ضرورت ہے۔ تبصراتی متن کے لیے حوالے ڈالنے بھی چاہیے ہیں۔ میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، |
اجمالی معلومات لال مسجد, بنیادی معلومات ...
لال مسجد | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | دیوبندی فرقہ |
ملک | پاکستان |
سربراہی | مولانا عبدالعزیز غازی |
تعمیراتی تفصیلات | |
سنہ تکمیل | 1965 |
بند کریں
پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا صدر دفتر مسجد سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مسجد اور مدرسے کے مہتمم دو بھائی عبد الرشید غازی اور مولانا عبد العزیز ہیں جن کے والد مولانا عبداللہ تھے۔ مولانا عبد اللہ سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان اور جنرل ضیا الحق کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ مولانا عبد اللہ غازی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ بھی رہے تھے۔