ایوب سلطان مسجد
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایوب سلطان مسجد ترکی کے شہر استنبول میں واقع ایک مسجد ہے جو شاخ زریں کے قریب قدیم شہر قسطنطنیہ کی فصیلوں کے باہر واقع ہے۔ یہ جگہ استنبول شہر کے یورپی حصے کے موجودہ ضلع ایوب میں ہے۔ یہ مسجد 1453ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں قسطنطنیہ کی فتح کے بعد 1458ء میں تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد عین اس جگہ تعمیر کی گئی جہاں صحابئ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ (ترک: ایوب سلطان) 670ء میں محاصرۂ قسطنطنیہ کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ ان کا مزار ترکوں کے لیے انتہائی مقدس و پُر عقیدت مقام ہے۔
اجمالی معلومات ایوب سلطان مسجد Eyüp Sultan Mosque, بنیادی معلومات ...
ایوب سلطان مسجد Eyüp Sultan Mosque | |
---|---|
ایوب سلطان مسجد | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔41°02′52.61″N 28°56′01.63″E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ملک | ترکیہ |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | عثمانی معماری |
سنہ تکمیل | 1458 |
تفصیلات | |
مینار | 2 |
بند کریں