عکا
From Wikipedia, the free encyclopedia
عکّا یا عکہ (عبرانی: עַכּוֹ، نقحر: عَکو ) شمالی اسرائیل کا ایک شہ رہے۔ اسرائیلی ادارۂ شماریات کے مطابق 2003ء کے اختتام تک شہر کی آبادی 45،600 تھی۔ یہ یروشلم سے 152 کلومیٹر دور واقع ہے۔
اجمالی معلومات عکا, تاریخ تاسیس ...
عکا | |
---|---|
(عبرانی میں: עַכּוֹ)(عربی میں: عكّا) | |
نشان | |
تاریخ تاسیس | 1500 ق.م |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | اسرائیل (14 مئی 1948–) انتداب فلسطین (1920–14 مئی 1948) مقبوضہ دشمن علاقہ انتظامیہ (1917–1920) سلطنت عثمانیہ (1517–1917) لاطینی مملکت یروشلم (1191–1291) [1][2] |
دار الحکومت برائے | |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 32°55′34″N 35°05′02″E [3] |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
فون کوڈ | 972 4 |
قابل ذکر | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 295721 |
درستی - ترمیم |
بند کریں
طویل عرصے تک یہ شہر "کلیدِ فلسطین" کے طور پر جانا جاتا تھا۔ اس شہر کا قدیم علاقہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے تعلیم، ثقافت و سائنس (یونیسکو) کے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے علاقوں میں شامل ہے۔
نائٹس ہاسپٹلرز کے تعمیر کردہ قلعے کی بنیادوں پر عثمانیوں نے موجودہ قلعہ تعمیر کیا جو شہر کے آثار قدیمہ میں اہم مقام رکھتا ہے اور 20 ویں صدی کے بیشتر حصے میں یہ قید خانے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ اس کے علاوہ بھی یہاں کئی قابل دید مقامات ہیں۔ بہائی مذہب کا قبلہ اور بہا اللہ کا مقبرہ بھی یہیں واقع ہے۔