پاک فوج
پاکستان کی مسلح افواج کی ایک شاخ / From Wikipedia, the free encyclopedia
پاک فوج، (انگریزی: Pakistan Army) عسکریہ پاکستان کی سب سے بڑی شاخ ہے۔ اِس کا سب سے بڑا مقصد مُلک کی ارضی سرحدوں کا دِفاع کرنا ہے۔
پاک فوج | |
---|---|
Pakistan Army | |
پاکستان آرمی کا نشان | |
قیام | 14 اگست 1947ء (1947ء-08-14) (76 سال، 8 ماہ ago) |
ملک | پاکستان |
قسم | Army |
کردار | Land warfare |
حجم | 560,000 active-duty personnel[1] 550,000 reserve force 185,000 National Guard[2] 6,500 civilian personnel[3] ~پاک فوج ایوی ایشن کور |
حصہ | عسکریہ پاکستان |
فوجی چھاؤنی /ایچ کیو | جی ایچ کیو (پاکستان), راولپنڈی چھاؤنی, پنجاب، پاکستان |
نصب العین | Iman, تقوی, jihad fi sabilillah[4] |
رنگ | |
برسیاں | یوم دفاع: 6 September |
معرکے | See list:
|
ویب سائٹ | pakistanarmy.gov.pk |
کمان دار | |
Commander-in-Chief | صدر پاکستان عارف علوی |
سربراہ عسکریہ پاکستان | جنرل ساحر شمشاد مرزا |
سربراہ پاک فوج | جنرل عاصم منیر |
چیف آف جنرل سٹاف | لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید [5] |
طغرا | |
War flag | |
Aircraft flown | |
حملہ | Mil Mi-35M Hind, کوبرا ہیلی کاپٹر, Eurocopter AS550 C3 Fennec, براق ڈرون, CASC Rainbow |
Helicopter | میل ایم آئی -17, Mil Mi-8, Bell UH-1 Iroquois, Bell 412, Bell 407, Bell 206, Aérospatiale Alouette III, Aérospatiale Lama, Enstrom F-28, Schweizer 300 |
Transport | Harbin Y-12, Cessna Citation Bravo, Cessna 206 PAC MFI-17 Mushshak |
پاکستان فوج کا قیام 1947 میں پاکستان کی آزادی پر عمل میں آیا۔ یہ ایک رضاکارپیشہ ور جنگجوقوت ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز (انگریزی: (International Institute for Strategic Studies-IISS)) کے مطابق اپریل 2013 میں پاک فوج کی فعال افرادی قوت 7،25،000 تھی۔ اس کے علاوہ ریزرو یا غیر فعال 5،50،000 افراد(جو 45 سال کی عمر تک خدمات سر انجام دیتے ہیں)کو ملاکر افرادی قوت کا تخمینہ 12،75،000افراد تک پہنچ جاتا ہے۔ اگرچہ آئین پاکستان میں جبری فوجی بھرتی کی گنجائش موجود ہے، لیکن اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ پاک فوج بشمولِ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دُنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے۔
پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 243کے تحت، پاکستان کے صدر افواج پاکستان بشمول پاکستانی بری فوج، کے سویلین کمانڈر ان چیف یا سپاہ سالار اعظم کا منصب رکھتے ہیں۔ آئین کے مطابق صدرپاکستان، وزیر اعظم پاکستان کے مشورہ و تائید سے چیف آف آرمی سٹاف پاکستان آرمی یا سپہ سالارپاکستان بری فوج کے عہدے کے لیے ایک چار ستارے والے جرنیل کا انتخاب کرتے ہیں۔ فی الوقت پاک فوج کی قیادت جنرل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کر رہے ہیں، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی زمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔