![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/d/d6/Flag_of_Chechen_Republic_of_Ichkeria.svg/langur-640px-Flag_of_Chechen_Republic_of_Ichkeria.svg.png&w=640&q=50)
چیچن جمہوریہ اشکیریہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
چیچن جمہوریہ اشکیریہ (چیچن زباں میں :نوخچیین ریسپوبلیکا نوخچییچو ؛ روسی زبان میں : چیچنسکایا ریسپوبلیکا اچکیریا)، چیچنیا کی غیر تسلیم شدہ علیحدگی پسند حکومت تھی۔ چیچنیا شمالی کوہ قفقاز ( کوہ قاف) میں واقع وفاق روس کی ایک مسلمان ریاست ہے۔ اس کی سرحدیں شمال مغرب میں روسی کرائی ( علاقے ) ستاوروپول کرائی، شمال مشرق میں داغستان، جنوب میں جارجیا ( گرجستان)اور مغرب میں انگوشتیا اور شمالی اوسیتیا سے ملتیں ہیں۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے قیام کا اعلان جوہر دودائیف نے 1991ء میں کیا، جس کے بعد چیچن علیحدگی پسندوں اور روسی فیڈریشن، جو علیحدگی کی مخالف تھی، کے درمیان دو خونریز جنگیں لڑی گئیں۔ 2007ء میں اشکیریہ کے جلاوطن صدر دوکا عمروف نے جمہوریہ کا نام نوخچییچو رکھنے اور اسے نئی مجوزہ امارت قفقاز ( جو شمالی کوہ قفقاز یعنی کوہ قاف کے تمام مسلمان علاقوں پر مشتمل ہو گئی ) کے ایک صوبے میں بدلنے کا اعلان کیا اور خود اس مجوزہ امارت کے امیر ہونے کا اعلان کیا۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے جلاوطن حکومت کے کئی ارکان اور دوسرے علیحدگی پسند گروپوں نے، جو جمہوریہ کا وجود چاہتے تھے، جمہوریہ کی حثیت میں تبدیلی کو مسترد کر دیا ۔
چیچن جمہوریہ اشکیریہ Chechen Republic of Ichkeria Noxc̈iyn Pac̈ẋalq Noxc̈iyc̈ó/Ic̈keria Нохчийн Пачхьалкх Нохчийчоь Чеченская Республика Ичкерия | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1991–1999 | |||||||||||
ترانہ: | |||||||||||
![]() قفقاز علاقے میں چیچن جمہوریہ کا مقام | |||||||||||
حیثیت | جلاوطن حکومت 2000 سے | ||||||||||
دار الحکومت | جوہر-قلعہ | ||||||||||
عمومی زبانیں | چیچن · روسی[1] | ||||||||||
مذہب | سیکولرازم[2] اسلام (اسلامی جمہوریہ کے دوران) | ||||||||||
حکومت | جمہوریہ (1991–1998) اسلامی جمہوریہ (1998–2007) جمہوریہ (2007–تاحال) | ||||||||||
صدر | |||||||||||
• 1991–1996 | جوہر دودائیف ⚔ | ||||||||||
• 1996–1997 | Zelimkhan Yandarbiyev ⚔ | ||||||||||
• 1997–2005 | Aslan Maskhadov ⚔ | ||||||||||
• 2005–2006 | شیخ عبد حلیم ⚔ | ||||||||||
• 2006–2007 | دوکا عمروف | ||||||||||
تاریخ | |||||||||||
• سوویت یونین کی تحلیل | 7 فروری 1990 | ||||||||||
• | 1 نومبر 1991 | ||||||||||
• پہلی چیچن جنگ | 11 دسمبر 1994 – 31 اگست 1996 | ||||||||||
• | 26 اگست 1999 | ||||||||||
رقبہ | |||||||||||
2002 | 15,300 کلومیٹر2 (5,900 مربع میل) | ||||||||||
آبادی | |||||||||||
• 2002 | 1103686 | ||||||||||
کرنسی | روسی روبل چیچن ناہر (میں منصوبہ بندی 1994) | ||||||||||
|
اشکیریہ غیر نمائندہ قوموں اور لوگوں کی تنظیم کا رکن ہے۔ جارجیا میں زویاد گامساخوردیا کی حکومت نے 1992ء میں چیچن جمہوریہ اشکیریہ کی آزادی کو تسلیم کیا اور یہ دنیا کا اشکیریہ کو تسلیم کرنے والا واجد ملک ہے۔ لیکن اب یہ تسلیم موثر نہیں ہے ۔