فیصل آباد
صوبہ پنجاب میں واقع پاکستان کا تیسرا بڑا شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
فیصل آباد، پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک صنعتی شہر ہے، جو ٹیکسٹائل کا ہب ہے، یہ کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے۔اس کا پس منظر قدیم ترین تہذیب تمدن ٹیکسلا اور گندھارا میں لکھی گئی رگ وید جو پانچ دریاؤں کی سر زمین پنجاب کا ذکر کرتی ہے، جس نے پوری دنیا کے فاتحین کو اپنی طرف کھینچا، سائرس سے لے کر اسکندر اعظم تک ترتیب وار دیگر حملہ آوروں کے بعد مغلوں نے اپنی سلطنت کا قیام کیا پھر ایسٹ انڈیا کمپنی نے راولپنڈی اور سرحدی علاقوں کے بعد محبت کی دیوی ہیر کے دریا چناب جس پر پنجاب میں اپنی داغ بیل ڈالی برصغیر کے تاریخی نسلوں بھٹی راجپوت اور سیال اور سکھوں کے تاریخی پس منظر کے باعث اٹھارہ سو ساٹھ عیسوی چناب کے ڈیلٹا سے بنے سرسبزوشاداب پنجاب کے شیشم کے گھنے جنگلات کو بڑی بے دردی سے صفایا کرکے انگلستان کے حاکم وقت نے لائلپور کی بنیاد بدست کیپٹن پوپہم ینگ نے اپنی نگرانی میں شہر کا نقشہ برطانیہ کے جھنڈے یونین فلیگ کی طرز پر رکھوایا۔اور یہاں کی شب کی لکڑی لندن اور برطانیہ کی تعزین و آرائش کے لیے یورپ بھیج دیں گی۔ اب دیکھنے میں یہ شہر ایک مکعب کی صورت میں ڈیزائن ہو گیا اس کے آٹھ بازاروں کا اپنا انفادی طرز ہے۔ بازاروں کے عین وسط میں گھنٹہ گھر یہاں کی پہچان کلاک ٹاور ہے۔ اس ڈیزائن میں لائلپور کا رقبہ ایک سوئے دس ایکڑ تھا لیکن آبادی کے اضافے کے ساتھ آٹھ بازاروں کے باہر بھی رہائشی علاقوں کے لیے جگہ کا تعین کیا گیا۔پورے پنجاب سے یہاں نہی آبادکاری شروع ہوئی دو اہم رہائشی علاقے ڈگلس پورہ اور گرو نانک پورہ۔ لائلپور جن میں سکھوں اور ہندوؤں کی اکثریت تھی اور آبادی کا تناسب تقریباً 15 فیصد مسلمان اور 85 فیصد ہندو اور سکھ قیام پاکستان تک باہمی طور پر رہائش پزیر تھے۔قیام پاکستان سے انیس سو اکہتر تک لائلپور کی شہرت ایشیا کے ایک بڑے گاؤں جیسی تھی صدر پاکستان ایوب خان نے اوروزیراعظم ذو الفقار علی بھٹو نے اس شہر کو ٹیکسٹائل کے صنعتی انقلاب سے نوازا۔
لائل پور Lyallpur | |
---|---|
میٹروپولس | |
فیصل آباد کا پنجاب، پاکستان میں مقام | |
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔31°25′45″N 73°4′44″E | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع فیصل آباد |
سابق نام | لائل پور |
دفتری زبان | اردو |
علاقائی زبان | پنجابی زبان |
قیام اول | 1892 |
قائم از | سر جیمز براڈووڈ لائل |
حکومت | |
• قسم | میونسپل کارپوریشن |
• فیصل آباد کا میئر | رزاق ملک |
• فیصل آباد کا نائب میئر | 3 زونل میئرز |
رقبہ | |
• میٹروپولس | 1,300 کلومیٹر2 (490 میل مربع) |
• زمینی | 840 کلومیٹر2 (325 میل مربع) |
• آبی | 430 کلومیٹر2 (165 میل مربع) |
• میٹرو | 5,860 کلومیٹر2 (2,261 میل مربع) |
بلندی | 184 میل (605 فٹ) |
آبادی (2016)[1] | |
• میٹروپولس | 4,075,000 |
• درجہ | تیسرا |
• کثافت | 3,200/کلومیٹر2 (8,300/میل مربع) |
نام آبادی | فیصل آبادی |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+4) |
زپ کوڈ | 38000 |
ٹیلی فون کوڈ | 041 |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | تین حرفی جو ایف(F) سے شُروع ہو اور چار مختلف اعداد(مثلاً:FDA 1234) |
زبانیں (1981) | 98.2% پنجابی زبان 1.8% دیگر[2] |
ویب سائٹ | www |
اِس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979ء میں سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر اِس کا نام فیصلآباد رکھ دیا گیا۔شہرۂآفاق قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔