لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن
From Wikipedia, the free encyclopedia
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے صوبہ پنجاب، لاہور میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے، جو برطانوی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ جنوبی ایشیا میں برطانوی طرز تعمیر کی ایک مثالی عمارت ہے جسے برطانوی راج کے دوران تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ اسٹیشن لاہور-واہگہ برانچ لائن کا جنکشن ہے جو لاہور کو واہگہ بارڈر کے ذریعے دہلی، بھارت براستہ امرتسر سے ملاتی ہے۔[1] یہ پاکستان کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ برطانوی دور میں مرتب کیا جانے والا ریلوے کا نظام بہت وسیع تھا اور انھوں نے اس علاقے کی ثقافت اور معاشی نظام پر بہت مثبت اثرات مرتب کیے۔
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن Lahore Junction Station | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن | ||||||||||||||||
محل وقوع | امپریس روڈ لاہور، پنجاب 54000 | |||||||||||||||
متناسقات | صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔31.5772°N 74.3363°E / 31.5772; 74.3363 | |||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||
پلیٹ فارم | 11 | |||||||||||||||
ٹریک | 11 | |||||||||||||||
روابط | ایل ٹی سی (B-5) پی ایم ٹی اے (FR-1, FR-3, FR-9) لاہور میٹرو (ریلوے اسٹیشن) | |||||||||||||||
تعمیرات | ||||||||||||||||
ساخت قسم | معیاری | |||||||||||||||
پارکنگ | موجود ہے | |||||||||||||||
بائیسکل سہولیات | موجود ہے | |||||||||||||||
معذور رسائی | ||||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | LHR | |||||||||||||||
ویب سائٹ | https://www.pakrail.gov.pk/ | |||||||||||||||
تاریخ | ||||||||||||||||
عام رسائی | 1860 | |||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||
| ||||||||||||||||
محل وقوع | ||||||||||||||||
لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن کے گیارہ پلیٹ فارم ہیں اور پلیٹ فارم نمبر 1 کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ سمجھوتہ ایکسپریس کے لیے مخصوص ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین زمینی رابطے کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ پلیٹ فارم سمجھوتہ ایکسپریس کی منزل بھی ہے اور یہیں سے یہ بھارت کے لیے روانہ بھی ہوتی ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔ یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ملتان، کوئٹہ، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، جہلم، ہری پور، نوشہرہ، سبی، اٹک، لاڑکانہ، کوہاٹ، خانیوال، میانوالی، کوٹری ، ڈیرہ غازی خان ، بھکر ، گوجرخان ، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال، شورکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، سکھر،منڈی بہاؤ الدین اور جیکب آباد شامل ہیں۔ لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ہر ٹرین آدھے گھنٹے کے لیے رکتی ہے۔